Justuju Tv جستجو ٹی وی


کلام و نقوش مصوّر: حمد و ثناء ۔۔ خوش آمدید

Saturday, March 7, 2009

بارگاہ قدس میں

بچانامجھےپہلےہی معصیت سے
نہ انجام میں درس آغاز دینا


بارگاہ قدس میں



ا لہی  ا گر قلب نا سا ز  دینا
تو غم بھی مجھے قابل ناز دینا

مجھے عجز یا نخوت و ناز دینا
تو جس سے رہے خوش وہ انداز دینا

سنیں اہل گلشن تو ہوجائیں مضطر
وہ نالہ بھی مجھکو چمن ساز دینا

الم کو مسرّت کی تمہید سمجھوں
وہ انجام بیں مجھکو آغاز دینا

ترے ڈر سے معمور رکھنا مرا دل
نہ تو جراء ت فتنہ پرداز دینا

ترا وصف لکھوں میں جب بیخودی میں
قلم کو مرے ذوق پرواز دینا

پسند آئے جسکا ہر اک لفظ تجھکو
وہ تحریر میں خاص انداز دینا

جو منکر بھی سن لے تو ہوجائے تیرا
میری گفتگو میں وہ اعجاز دینا

جو جملہ ہو، گنجینہ ء معرفت ہو
بیاں کو مرے حسن ایجاز دینا

نہ پائے نشاں مرکب جہل اسکا
وہ دانش کو مری تگ و تاز دینا

بچانا مجھے پہلے ہی معصیت سے
نہ انجام میں درس آغاز دینا

تری ہی رہے جستجو تادم زیست
مرے دلکو وہ عزم دمساز دینا

نظر آئے وحدت ہی کثرت میں جسکو
جو دینا ، وہ چشم فسوں ساز دینا

حقیقت کے جلووں سے جو آشنا ہو
جو دینا تو دل محرم راز دینا

ترے در پہ ہر دم رہے جو خمیدہ
مجھے وہ جبین سرافراز دینا

میں راز حقیقت سنوں گوش ایسے
کہ تو تارنفس ہی سے آواز دینا

فضائوں میں وحدت کی ہوجائوں پنہاں
مجھے اسقدر شوق پرواز دینا

گرائے نہ اسکو جو تیری نظر سے یا رب
مصوّر کو اپنے وہ اعزاز دینا


No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects