Justuju Tv جستجو ٹی وی


کلام و نقوش مصوّر: حمد و ثناء ۔۔ خوش آمدید

Tuesday, March 10, 2009

دعا

عطا کر اعتد ا لِ نفس مجکو
کہ ہوں مجموعہءاضداد یارب


دعا

کیا ہے تو نے جب آباد یا رب
نہ کرنا مجکو پھر برباد یارب

کرم تیرا ہے مجکو یاد یارب
کروں کس دل سے میں فریاد یارب

مرا دامن بچا کر جارہی ہے
بہارِ گلشن ایجاد یارب

زبان شکر ہوں تیرے کرم سے
میں کرتا کس طرح فریاد یا رب

ترے ہوتے ہوئے ہو تنگ کیونکر
فضائے عالم ایجاد یا رب

یہ تاب گردش چرخ بریں ہے
کریگی کیا مجھے برباد یا رب

نظرکر میرے مسلک پر نظر کر
کہ ہوں میں دشمنِ الحاد یا رب

عطاکر اعتدالِ نفس مجکو
کہ ہوں مجموعہ ء اضداد یارب

ترے ہی عدل کا غلبہ ہے دل پر
کروں کیا حسرتِ بیداد یارب

مجھے پھر بے نیازِ خلق رکھنا
اگر کرنا مری امداد یا رب

ترے شکوے کی گر اس میں جھلک ہو
تو جل جائے لبِ فریاد یا رب

تری رحمت کا مجکو آسرا ہو
جو پڑ  جائے کوئی اُفتاد یارب

میں اِن حسرت بھری آنکھوں سے دیکھوں
شکستِ جبر و استبداد یا رب

تجھی کو منتہا سجمھوں نظر کا
بڑھادے اتنی استعداد یارب

مجھے اب ہوچلا احساسِ غربت
مٹادے ذوقِ استمداد یا رب

مجھے وہ زندگیء دل عطا کر
نہو جسکی کوئی میعاد یا رب

مصوّر سربکف ہو یوں چمن میں
ہو لب پر نعرہ ء آزاد یا رب

No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects