Justuju Tv جستجو ٹی وی


کلام و نقوش مصوّر: حمد و ثناء ۔۔ خوش آمدید

Friday, March 13, 2009

غوث الاعظم دستگیر


سب نعمتیں جہاں کی تجھ پر نثارکردیں
تو بخش ہمکو یارب ایثار غوث الاعظم


غوث الاعظم دستگیر
شیخ عبدالقادرجیلانی

یا رب ہمیں عطاکر اطوارِ غوثِ الاعظم
گفتارغوث الاعظم کردار غوث الاعظم

اتنا توجانتا ہے بیمار غوث الاعظم
دیدار مصطفے ہے دیدار غوث الاعظم

باطل کی رہ گزرسے وہ آشنا نہیں ہے
پابند راہِ حق ہے رفتار غوث الاعظم

روشن ضمیر ہے وہ جسپر نظرہے اسکی
دیکھے تو کوئی فیض انوار غوث الاعظم

ہر پھول اس چمن کا وحدت سے آشنا ہے
دیکھو ذرا بہار گلزار غوث الاعظم

خود کو مٹا کے حق کو تم آشکارکردو
یہ درس دے رہا ہے دربار غوث الاعظم

باطل کی سطوتیں کیا انکو ڈراسکیں گی
دیتے ہیں جان حق پر احرار غوث الاعظم

سب نعمتیں جہاں کی تجھ پر نثارکردیں
تو بخش ہمکو یارب ایثار غوث الاعظم

سرکاردوجہانکا جودل ہے فدائی
ہاں ہاں وہی ہے بیشک دلدارغوث الاعظم

باطل پرست حق کی عظمت پہ مٹ رہے ہیں
یہ منکرو ہے شان اظہارغوث الاعظم

سمجھے وہی مصور کیا شان مصطفٰے ہے
ہوجائیں جسپہ ظاہر اسرار غوث الاعظم

جستجو میڈیا ریسرچ اور ریفرنس

شیخ عبدالقادرجیلانی(470تا561ہجری)(جنہیں حضور سیدنا عبدالقادرجیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ،شیخ عبدالقادرجیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اورحضرت شیخ سیدناعبدالقادرجیلانی الگیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ناموںسے بھی جاناجاتاہے)(1077-1166)جوکہ سُنّی حنبلی طریقہ کے نہایت اہم صوفی شیخ اور سلسلہ قادریہکے بانی ہیں۔آپ کی پیدائش رمضانوں کے درمیان 1077عیسوی میں فارس کے صوبہ گیلان(ایران) میںہوئی۔جس کو کیلان بھی کہا جاتاہے اوراسی لئے آپ کا ایک اورنام شیخ عبدالقادر کیلانی بھی ماخوذہے۔ شیخ عبدالقادرجیلانی کاتعلق جنید بغدادی کے روحانی سلسلے سے ملتاہے۔شیخ عبدالقادرجیلانی کی خدمات و افکارکی وجہ سے شیخ عبدالقادرجیلانی کو مسلم دنیامیں غوثِ اعظم دستگیر کاخطاب دیاگیاہے۔
تحصیل ِ علم کے بعد شیخ عبدالقادرجیلانی بغدادشہر کوچھوڑااورعراق صحراؤں اورجنگلوں میں 25سال تک سخت عبادت وریاضت کی۔1127میں آپ نے اللہ کے حکم پر دوبارہ بغدادمیں سکونت اختیارکی اوردرس و تدریس کا سلسلہ شروع کیا۔ جلد ہی آپ کی شہرت و نیک نامی بغداداورپھردوردورتک پھیل گئی۔ 40سال تک آپ نے اسلا م کی تبلیغی سرگرمیوں میں بھرپورحصہ لیانتیجتاًہزاروں لوگ مشرف بہ اسلام ہوئے ۔اس سلسلہ تبلیغ کو مزید وسیع کرنے کے لئے دوردرازوفودکوبھیجنے کا سلسلہ شروع کیا۔ خودشیخ عبدالقادرجیلانی نے تبلیغِ اسلام کے لئے دوردرازکاسفرکیااوربرِ صغیرتک تشریف لائے اورملتان ، پاکستان، میں قیام پذیرہوئے ۔ شیخ عبدالقادرجیلانی کاانتقال 1166کوہفتہ کی شب (8ربیع الاوّل561ہجری )کونواسی(89)سال کی عمر میں ہوااورآپ کی تدفین بغداد، عراق میں ہوئی۔

No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects