Justuju Tv جستجو ٹی وی


کلام و نقوش مصوّر: حمد و ثناء ۔۔ خوش آمدید

Sunday, April 5, 2009

شعاعِ نور



شعاع نور


ستارہء سحری ہوگیا فلک پہ علم

ہے آج عالمِ ظلمت پہ نور کا عالم

نسیم صبح کے جھونکے وہ روح پرور ہیں

ہو بار گل کو جو آئے ہوائے خلد ارم

بجائے اشک، گہر، چشمِ انتظار میں ہیں

بدل گیا ہے مسرت سے گریہء شبنم

وہ روشنی نظر آتی ہے کوہِ فاراں پر

فلک نے بھی سرتسلیم کردیا ہے خم

وہ آفتابِ رسالت سے ہوا ہے جلوہ فروز

شعاعِ نور سے وہ جگمگا اٹھا عالم

زمیں اسکا تجھے احترام لازم ہے

یہ جانتی ہے کہ تجھپر ہیں آج کس کے قدم

ہے جنکے فیض سے عالم میں جلوہء رحمت

یہی وہ مہر عرب ہیں، یہی وہ ماہِ عجم

یہی تو ہیں سبب آفرینشِ دنیا

یہی ہیں باعثِ تخلیقِ عرش و لوح وقلم

محمد عربی بادشاہ ہر دو سرا

قسیم چشمہء کوثر، شفیع جملہ امم

بلند و پست کا کیا امتیاز ان آنکھونمیں

ہر اک پہ ہوتی تھی یکساں نگاہِ لطف و کرم

مٹی وہ ظلمتِ کفر، آج نورِ وحدت سے

گرے وہ سجدے میں جتنے تھے بتکدے میں صنم

قبیلے برسرپیکار تھے جو مدت سے

انھیں بھی شِیروشکر دم میں کردیا باہم

مٹیں وہ رسمیں جو ننگِ وجود انساں تھیں

زمین بنگئی صد رشکِ گلستانِ ارم

یہ درس انکو ملا تھا رسولِ اُمّی سے

خدا کی راہ میں گردن جھکی رہے ہردم

جو راہِ حق میں کمر بستہ ہوکے اٹھتے تھے

بٹھا نہ سکتی تھی پھر انکو طاقتِ عالم

زمانے بھر کے نہ وہ ابتلا سے ڈرتے تھے

خدا کے بعد رسولِ خدا سے ڈرتے تھے


No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects